اینجلا مرکل چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب،مگر حکمراں محاذ کو زبردست جھٹکا

برلن: جرمنی کی موجودہ چانسلر انجیلا مرکل ملک کی دوبارہ چانسلر منتخب کر لی گئیں جبکہ دوسری جانب نیشنلسٹوں نے وفاقی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ مرکل کے کنزرویٹیو سی ڈی یو/سی ایس یو محاذ کو تقریباً70سالہ تاریخ میں اب تک کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔تاہم پارلیمنٹ میں وہ سب سے بڑا بلاک رہے گا۔
لیکن سابقہ حکومت میں ان کی اتحادی معاون سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایس پی ڈی ) نے تاریخی شکست کا سامنا کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ حزب اختلاف کی بنچوں پر بیٹھنا پسند کرے گی ۔
وہیں الٹرنیٹیو فار جرمنی (اے ایف ڈی) 13.5 فی صد ووٹوں کے ساتھ ملک کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھریہے۔محترمہ مورکل نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہتر نتائج کی امید تھی اور آنے والا وقت چیلنج سے بھرپور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اے ایف ڈی کو ووٹ دینے والے لوگوں کی پریشانیوں کو سمجھیں گی تاکہ وہ پھر سے ان کا اعتماد حاصل کرسکیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German election merkel wins fourth term afd nationalists rise in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply