اٹھارہ سالہ عراقی نوجوان داعش کا انتہاپسند ہونے کے شبہ میں گرفتار

برلن: جرمن حکام کے مطابق ایک18سالہ عراقی نوجوان کو بین الاقوامی انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کا انتہاپسند ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وفاقی پرازیکیوٹرز نے کہا کہ عکرمہ کو، جس کا پورا نام پوشیدہ رکھا گیا ہے ،بدھ کو جنوب مغربی رہائن ۔نیکار ڈسرکٹ میں گرفتار کیا گیا۔پرازیکیوٹرز نے کہا کہ اس لڑکے پر شبہ ہے کہ اس نے موصل میں2014میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہاں چار ہفتہ تک اس نے فوجی ٹریننگ لی۔

اس دورانیہ میں اس نے ایک گارڈ کے طور پر ملازمت کیاور داعش کے کے لیے لرنے کی تیاری کی۔ 2015کے موسم گرما میں اس نے عراقی شہر بیجی کے قریب جنگ لڑی۔اس نے 2015کے اواخر میں عراق چھوڑ سیا اور فروری2016میں جرمنی میں داخل ہو گیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German authorities arrest suspected daesh member in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply