سابق امریکی صدر سینیئر بش کرانک برونکایٹس مرض میں مبتلا ہیں

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نمونیا سے نکل چکے ہیں لیکن اس ہفتے کے آخر تک وہ ہیوسٹن کے طبی مرکز میں رہیں گے۔ ہیوسٹن طبی مرکز کے مطابق کرانک برانکائٹس (Chronic bronchitis)میں مبتلا صدر بش کو علاج کے لئے اس ہفتے کے آخر تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔ 92 سالہ مسٹر بش کو کھانسی ہونے کی شکایت کے بعد 14 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اسپتال میں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ مسٹر بش کو نمونیا ہے۔ اسپتال نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ صدر بش نمونیا سے نکل چکے ہیں اور عمر کے اس پڑاو¿ کی وجہ سے وہ کرانک برانکائٹس کے شکار ہیں۔اسپتال نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم صدر بش کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس ہفتے کے آخر تک انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ قابل ذکرہے کہ 1989 سے 1993 تک امریکہ کے صدر رہے صدر بش نمونیا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس سے پہلے بھی جنوری ماہ میں ہیوسٹن طبی مرکز کے انتہائی نگہداشت کے کمرے میں دو ہفتے تک رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: George h w bush 92 has chronic bronchitis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply