شام امن مذاکرات جنیوا میں 16مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے

جنیوا:شام کے معاملات میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے آج کہا کہ شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات آئندہ 16 مئی سے جنیوا میں دوبارہ شروع ہو جا ئیں گے۔
مسٹر مستورا نے بیان جاری کر کے امید ظاہر کی کہ گزشتہ ہفتے آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کے درمیان معاہدے میں شام میں جنگ کم کرنے والے علاقے قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے تاکہ وہاں تشدد میں کمی لائی جا سکے اور جنیوا میں ہونے والے شامی مذاکرات کے لئے سازگار ماحول تیار ہو۔
شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کل کہا تھا کہ اگر باغیوں نے معاہدے پر عمل کیا تو شام بھی ایسے علاقوں میں روس کی منصوبہ بندی پر عمل کرے گا۔ باغیوں کو اپوزیشن کنٹرول والے علاقوں سے دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Geneva talks on syria to resume may 16 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply