پاکستان کے جنرل زبیر محمود حیات نے ترکی کے فوجی سربراہ سے ملاقات کی

راولپنڈی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے ، جو ترکی کے دورے پر ہیں، انقرہ میں ترکی کے فوجی سربراہ سے ملاقات کی۔فوج کے شعبہ رابطہ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری ایک بیان کے مطابق جنرل زبیر نے ترکی کی بحریہ اور فضائیہ کے کمانڈروں سے بھی ملاقات کر کے باہمی مفادات کے معاملات اور سیکورٹی چینلجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی معاملات میں موجودہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
جنرل زبیر حیات کے ترک جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر انکو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ’لیجن آف میرٹ ‘ نام کے عنوان سے ایک بڑے ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات چاہے سیاسی نوعیت کے ہوں یا فوجی، ہر دور میں شاندار رہے ہیں۔ دونوں ملک مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔پاکستان میں چاہے سول حکومت رہے یا فوجی، ترکی کے ساتھ گرمجوشی ہمیشہ برقرار رہی ہے، اور یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen zubair meets turkish chief of general staff in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply