پاکستان افغان طالبان کا تیسرا گروپ تیار کررہا ہے:قندھار پولس سربراہ

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے پولس سربراہ جنرل عبدالحمید نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کا تیسرا گروہ تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔کیونکہ ان کے خیال میں پاکستان یہ قدم اس لیے اٹھا رہا ہے کیونکہ طالبان گروپ نے افغانستان میں کئی حملوں میںہاتھ ہونے سے گروپ کے انکار سمیت کئی اقدامات کر کے پاکستان کو مشتعل کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا گروہ ملا قیوم ظاہر کی قیادت میں تشکیل دیا جارہا ہے۔کیونکہ کابل کے شاہ شہید علاقہ میں حملہ سمیت، جس میں سید محمد حقانی ہلاک ہوئے تھے، افغانستا ن میں کیے گئے کئی دہشت گردانہ حملوں میں اپنا ہاتھ ہونے سے گروپ کے انکار سے پاکستان حامیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ٹولو نیوز نے ایک رپورٹ میں جنرل عبد الحمید کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ” فی الحال طالبان کے دو گروپ افغانستان میں سرگرم عمل ہیں ۔ ان میں ایک گروپ کی قیادت ملا اختر محمد منصور اور دوسرے گروپ کی ملا رسول کر رہے ہیں۔لیکن پاکستان اب ملا قیوم ظاہر کی قیادت میں ایک تیسرا گروپ پیدا کر رہا ہے۔ اور پاکستان کو اس کام میں سراج حقانی کا تعاون حاصل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gen raziq says pakistan attempting to create third group of afghan taliban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply