روس اور خلیجی تعاون کونسل معاہدہ سے مشرق وسطیٰ کا بحران دور کرنے میں مدد ملے گی: سعودی وزیر خارجہ

ماسکو: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ روس اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی)کے درمیان کیے گئے معاہدہ سے مشرق وسطیٰ خاص طور پر شام میں جاری بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔الجبیر نے یہ تبصرہ چوتھے جی سی سی ۔
روس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر جی سی سی وزراءخارجہ اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ملاقات کے بعد کیا۔لاروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر نے کہا کہ جی سی سی اور روس کے درمیان برسوں سے خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں کے مشترکہ مفادا ت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس بھی تمام ملکوں کی یکجہتی و خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کا پابند ہے۔الجبیر نے مزید کہا کہ تبادلہ خیال بہت بامعنی اور نتیجہ خیز رہا جس میں شام میں جنگ بندی اور دہشت گردو انتہاپسند گروپوں سے نمٹنے کی رہاین تلاش کرنے پر سیر حاصل بحث ہوئی۔
لاروف نے کہا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پرچم تلے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران تبادلہ خیال دیگر امور میں شام لیبیا، یمن اور عراق پر بھی خاص توجہ مرکوز رہی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: gcc russia pact will help resolve mideast crises in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply