خلیجی تعاون کونسل رہنماؤں نے علاقائی و عالمی سطح پر شاہ سلمان کے مثالی قائدانہ کردار کو سراہا

جدہ:خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) نے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز کی علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مثالی قائدانہ رول کی ستائش کرتے ہوئے جنگ زدہ شام کے لوگوں کی سعودی عرب کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حمایت اور مدد کو سراہا ۔
شاہ سلمان کی زیر صدارت جی سی سی کی 16ویں کانفرنس میں، جو پہلی بار جدہ میں ہوئی، چھ خلیجی ملکوں کے رہنماو¿ں کے علاوہ اعلیٰ حکام اور بڑے تجار نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں زیر بحث معاملات میں کئی شعبہ حیات میں تعاون، اقتصادی ترقی اور خطہ میں امن و سلامتی کے موضوع بھی شامل رہے۔
اجلاس میں ایران، شام، یمن، فلسطین اور خطہ کی سلامتی و تحفظ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔جی سی سی کے رہنماو¿ں نے خلیجی تعاون کونسل ملکوں کے مابین اقتصادی و تجارتی معاہدوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کو ان خلیجی ملکوں کے شہریوں کے بہترین مفادات میں بتایا۔یہ کانفرنس جدہ میں حال ہی میں تعمیر کیے گئے شاہ عبداللہ انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gcc leaders hail king salmans leadership in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply