دہشت گردی مخالف جنگ میں باہمی تعاون کے لیے خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس

ریاض: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عنقریب ہونے والے دورہ سعودی عرب اور اسلامی ممالک کے اجلاس سے پہلے خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے،جو خلیج فارس کے اردگرد کے عرب ممالک کی اہم تنظیم ہے، رکن ممالک نے سعودی عرب میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا ۔خلیج تعاون کونسل کے اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے اور اسلامی، امریکی سربراہی اجلاس کے متوقع ایجنڈے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق (جی سی سی) کے اس اجلاس کی صدارت بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن حمد آل خلیفہ نے کی ، اس اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر غور فکر کیا گیا۔
اس اجلاس میں جی سی سی ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔ بعض تجزیہ کاروں کے مطابق عرب ممالک مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے پریشان ہیں اور ایران کا راستہ روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے میں مصروف عمل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ۲۳ مئی سے سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف نئی حکمت عملی اور نئی راہیں تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gcc foreign ministers meet ahead of riyadh summits in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply