یمنی وزیر اعظم اور خلیجی تعاون کونسل سکریٹری جنرل کا یمن کے حالات پر تبادلہ خیال

ابو ظبی:یمنی وزیر اعظم اورنائب صدر خالد بابھااور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل عبد اللطیف الزیانی نے ابو ظبی میں ملاقات کی اور یمن کی سیاسی و سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے ملک میں امن ، استحکام اور ملک کے تمام صوبوں کو امداد بہم پہنچانے والی بین الاقوامی فلاح انسانیت اداروں سے اشتراک کے لیے یمنی حکومت کی کوششیں بھی دوران تبادلہ خیال زیر بحث رہیں۔دریں اثنا بابھا نے حالات پر غور کرنے والی یمنی مشاورتی کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔انہوں نے سیاسی مساعی میں تیزی لانے کی اہمیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قرارداد2216پر عمل آوری پر بھی روشنی ڈالی۔بابھا نے کہا کہ تما م شہریوںکی توقعات پوری کرنے کے لیے ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gcc chief and yemeni pm discuss political situation in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply