کناڈا میں سیلاب کی تباہکاریاں ،کئی مقامات پر لوگوں کونقل مکانی کرجانے کی ہدایت

مانٹریال: کناڈاکے کیوبیک صوبے میں بھاری بارش کے بعد شہروں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے ، وہیں سیکورٹی افسران کا خیال ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو پھربارش ہونے کا خدشہ ظاہر کیے جانےکے بعد یہاں آبی سطح میں مزید اضافہ ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ شہر کی ایک ترجمان نے کل بتایا کہ اس ہفتے بھاری بارش کے بعد کیوبیک کے سب سے بڑے شہر مانٹریال کے مغربی حصہ کے دو مضافات سمیت کئی جگہوں پر سیلاب کا پانی گھس گیا۔
تاہم سیلاب سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مانٹریال کے میئر ڈینس کوڈیر نے بدھ کو اِلمَرسیئر کے چھوٹے جزائر اورمضافات میں رہنے والے افراد سے نقل مکانی کی اپیل کی تھی۔ ریڈیو کناڈاکی طرف سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق کئی امدادی اور ریلیف کارکنان کیوبیک صوبے کے گٹنیو شہر کے قریب پانی سے بھرے سڑکوں پر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

Title: gatineau flooding a race against time in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply