شمال مشرقی چین میں گیس پائپ لائن دھماکہ، 5 ہلاک، 89 زخمی

شنگھائی:چین کو شمال مشرقی علاقہ میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ڑنہوا نے آج اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس ہفتہ اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ دھماکہ کل جیلن صوبہ کے شونگ یوان شہر میں ہوا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دھماکہ کے باعث نزدیکی اسپتال کے مریض اور ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ پائپ لائن کے مالک کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راحت و بچاؤ مہم چل رہی ہے اور اس واقعہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gas pipeline blast in northeast china kills 5 injures 89 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply