میکسیکو میں غنڈوں نے پولس ہیلی کاپٹر مار گرایا،4ہلاک

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے سنالوآصوبے میں آج جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں ایک پائلٹ اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
مچواکان صوبے کے گورنرسلوانو اوریولینسنے ٹوئٹر پر لکھا کہ تشدد زدہ شہر اپاتزگن کے پاس پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان جھڑپ میں بدمعاشوں نے پولیس کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مڈبھیڑ کس گروہ کے ساتھ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد نے پولیس گشت میں تعاون کر رہے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا۔
انہوں نے حادثے میں پائلٹ اور پولیس اہلکاروں کے مارے جانے پر دکھ کا اظہار کیا۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gang shoots down police helicopter in mexico leaving four dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply