صدر یحییٰ جمعہ نے زامبیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی

بانجل:زامبیا کے صدر یحیی جمعہ نے گزشتہ ماہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے اپوزیشن لیڈر اداما بارا کو اقتدار کی کمان سونپنے سے انکار کرنے کے بعد ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویڑن نے کل نشر اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں اقتدار کے خلا کو پر کرنے کے لئے ایمرجنسی لگائی گئی ہے۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے والی مسٹر جمعہ کی درخواست مسترد کر دی۔ اس درمیان علاقائی رہنماؤں نے مسٹر جمعہ کو برخاست نہ کئے جانے کی صورت میں فوجی مداخلت کی وارننگ دی ہے۔
نائیجیریا کی فوج کے ایک ترجمان نے کل کہا تھا کہ نائجیریا اور مغربی افریقی ملک ایک فوجی طاقت کی تیاری کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gambias yahya jammeh declares state of emergency in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply