گامبیا کے انتخابی کمشنر سلامتی سے متعلق دھمکیاں ملنے کے بعد ملک چھوڑ کر فرار

اکرہ: (رائٹر) مغربی افریقی ملک گامبیا کے انتخابی کمشنر سلامتی سے متعلق دھمکیاں ملنے کے بعد ملک چھوڑ کر سینیگال بھاگ گئے۔ گامبیا میں حال ہی میں انتخابات ہوئے ہیں اور صدر یحیی جمعہ کو شکست ملی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج کا اعلان کئے جانے کے بعد سے ہی ملک کے چیف الیکشن کمشنر علی پیو مومارنجی کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔ مسٹر نجی کے خاندان کے ارکان نے بتایا کہ انہوں نے جمعہ کو ملک چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی مسٹر نجی کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس سے پہلے گامبیا سیکورٹی فورسز نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرکے مسٹر نجی اور دوسرے ملازمین کو ہیڈکوارٹر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
اپوزیشن کے لیڈر آدم بیرو کو صدر کے عہدے کے انتخاب میں فاتح قرار دیا گیا تھا اور مسٹر جمعہ نے شروع میں اپنی ہار قبول کر لی تھی۔ لیکن ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے انتخابی حکام پر تنقید کرتے ہوئے اسے ”ناقابل قبول غلطی“ بتایا اور نئے انتخاب کا اعلان کیا۔ مسٹر جمعہ گزشتہ 22 سال سے گامبیا پر حکومت کر رہے ہیں۔ ان پر میڈیا، انسانی حقوق کارکنوں، اپوزیشن اور ہم جنس پرستوں پر ظلم کے الزام لگتے رہے ہیں۔مسٹر جمعہ کی طرف سے انتخاب کے نتائج کو مسترد کئے جانے کو قوام متحدہ، افریقی یونین اور امریکہ سمیت کئی افریقی ممالک نے مذمت کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gambias electoral commission chief goes into hiding in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply