گیمبیا کے صدر یحییٰ عبدالعزیز جامع کا مستعفی ہونے سے انکار

بانجول: مغربی افریقی ملک گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع نے اقتدار چھوڑنے کے لئے مغربی افریقی ممالک کے لیڈروں کی ثالثی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔
مسٹر جامع نے قومی ٹیلی ویژن پر انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ انہوں نے ساتھ ہی مغربی افریقی ممالک کے لیڈروں کی ثالثی کی بھی مذمت کی۔ مسٹر ایڈیما بیرو گیمبیا کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے اور انہیں جنوری میں صدر کے عہدے کا حلف لینا ہے لیکن مسٹر جامع کے استعفی نہ دینے پر بضد رہنے کی وجہ سے ایسا ہوتا مشکل نظر آرہا ہے۔
اس سے قبل مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی کمیونٹی کی سربراہ اور لیبیا کی صدر ایلن جانسن سرلیف نے کمیونٹی کی میٹنگ میں مسٹر جامع سے استعفیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے افریقی لیڈروں سے 19 جنوری سے پہلے اس معاملے کو حل کرنے کی اپیل کی تھی۔
مسٹر جامع گزشتہ 22 برس سے گیمبیا میں حکومت کر رہے تھے لیکن اس مہینہ کے شروع میں ہوئے انتخابات میں انہیں شکست ملی تھی۔ مسٹر جامع پر میڈیا، انسانی حقوق کارکنوں، اپوزیشن اور ہم جنس پرستی کو کچلنے کے الزام لگتے رہے ہیں۔
تاہم مسٹر جامع نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کر دیا تھا جس کی اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت کئی افریقی ممالک نے مذمت کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gambian president yahya jammeh says he will not step down in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply