گیبن میں اپوزیشن کے ہیڈکوارٹر پر پولیس کارروائی میں دو ہلاک

اکرہ:وسطی امریکی ملک گیبن میں اپوزیشن کے لیڈر جین پنگ نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کے صدر دفتر پر پولیس نے آج حملہ کیا جس میں دو لوگوں کو موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
یو این آئی کی اطلاع کے مطابق مسٹر پنگ نے بین الاقوامی برادری سے ملک کے عوام کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدارتی الیکشن میں مسٹر علی بانگو کو ہرایا ہے لیکن حکام نے مسٹر بانگو کو ہی کامیاب قرار دے دیا ہے۔
گیبن میں کل صدارتی انتخابات کے نتائج آئے ہیں جن میں صدر علی بانگو کو دوبارہ کامیاب قرار دیا گیا ہے تاہم بعض حلقوں نے ان پر بے ضابطگی کے الزامات عائد کئے ہیں۔
مسٹر بانگو کے والد عمر بانگو یہاں 1967سے 2009کے درمیان 42 سال تک اقتدار پر قابض رہے تھے۔ ان کی موت کے بعد 2009میں ہوئے الیکشن میں مسٹر عمر بانگو کے بیٹے علی بانگو کو صدر منتخب کیاگیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gabon opposition leader says two killed many wounded after disputed vote in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply