گیبن کے صدر کا سعودی عرب میں پرتپاک خیر مقدم

جدہ: گیبن کے صدر علی بانگو اوندیمبا دوری سعودی عرب پر پیر کی شام میں جدہ پہنچ گئے۔مکہ کے ڈپٹی گورنر اور دیگر اعلیٰ افسران نے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایر پورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔

دورے پر آنے والے گیبن کے صدر نے سرزمین عرب پر قدم رکھتے ہی سب سے پہلے عمرہ ادا کرنے کے لیے احرام لپیٹ کر مکہ کا رخ کیا۔بعد ازان ان کی سعودی حکام سے بات ہوئی۔

سعودی عرب اور گیبن کے درمیان تقریباً نصف صدی سے تعلقات ہیں اور سفارتی تعلقات کا باقاعدہ آغاز 1976میں اس وقت ہوا جب گیبن نے ریاض میں اپنا سفارت خانہ کھولا۔2016میں گیبن کا صدر منتخب ہونے کے بعد علی بونگا اونڈیمبا نے سعودی عرب کے نظریہ 2030کی تعریف کی تھی اور کہاتھا کہ سعودی اصلاحات منصوبہ سے ان کے ملک کو زبردست تقویت پہنچی تھی۔

Title: gabon leader arrives in jeddah | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply