مودی نے دہشت گردی کے سرپرستوں اور کفیلوں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی

ہیمبرگ:وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ممالک سے دہشت گردی، دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف متحد ہوکر مضبوط کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں اہم معیشتوں والے ممالک کے گروپ جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس سے قبل برکس ممالک۔برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی کوریا کے غیر رسمی اجلاس میں دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مغربی ایشیا میں پھیلاؤ انتہائی خطرنا ک ہے اور اس کی وجہ سے ایشیائی اور یورپی معاشرے کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس کے پھیلنے سے سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے برکس اور جی ۔20 کے رکن ممالک سے دہشت گردی، دہشت گردوں کے مالی ذرائع، ان کے محفوظ پناہ گاہوں اور انہیں اسپانسر کرنے والوں کے خلاف متحد ہوکر پختہ اورمضبوط کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: G20 summit pm modi spells out plan of action on agenda of counter terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply