ہیتی میں پھر سیلاب، دس افراد ہلاک،فصلوں کو زبردست نقصان

پورٹ آ پرنس:ہیتی میں زبردست سمندری طوفان کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران آئے سیلاب سے دس افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ اس طوفان سے اب تک ایک ہزار لوگو ں کی موت ہو چکی ہے۔ اس سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور کئی علاقوں میں ہیضہ بھی پھیل گیا ہے۔
اس طوفانی موسم کی تباہی نومبر کے اواخر تک رہتی ہے جس میں بارش کے سبب تودے گرنے اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ وزارت کے ترجمان البرٹ مولن نے بتایا کہ کیپ ہیتن شہر میں سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ تین دیگر لوگوں کی موت ملک کے شمال مغربی، شمال مشرق اور گرانڈ اینسی حصوں میں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے مزیدبارش کی وارننگ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صدر دفتر کی جانب سے جاری کل ایک بیان میں لوگوں سے سمندر میں نہیں جانے اور ساحلی علاقوں کے رہائشیوں سے نقل مکانی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Further flooding leaves 10 dead in haiti in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply