میکسیکو کے بھگوڑے گورنر گوئٹے مالا میں گرفتار

گوئٹے مالاسٹی:میکسیکو میں ویراکروز ریاست کے سابق گورنر جیویر ڈوارٹے کو بدعنوانی کے الزام میں کل رات گوئٹے مالاشہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ وہ گذشتہ6ماہ سے روپوش تھے اور پولس ان کی تلاش میں سرگرداں تھی۔ان پر منظم جرائم میں شمولیت اور کروڑوں روپے کے غبن کے بھی الزامات ہیں۔انہیں کچھ روز بعد میکسیکو کو سونپ دیا جانا متوقع ہے۔نیشنل پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جیویر کو گوئٹے مالاکے دارالحکومت سے 130 کلومیٹر مغرب پی میں واقع سولولہ شہر کے ایک ہوٹل لابی سے گرفتار کیا گیا۔
بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے مسٹر ڈوارٹے عہدہ سے مستعفی ہو گئے تھے لیکن اکتوبر2016میںاچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔ گوئٹے مالاواقع میکسیکو سفارت خانے میں فوجداری تحقیقات کے سربراہ عمر گارسیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہڈوارٹے شایدنومبر کے اوائل میں گوئٹے مالا میں داخل ہوئے تھے اور یہاں قیام کے دوران انہوں نے ذاتی طیاروں کا استعمال کیا۔ دوسری طرف ڈوارٹے نے کسی بھی طرح کی بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fugitive mexican governor javier duarte arrested in guatemala in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply