تھائی لینڈسے فرار سابق وزیر اعظم کا سراغ لگ گیا، وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے مدد لی جائے گی

بینکاک: (رائٹر) تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چان اوچا نے کہا ہے کہ چاول سبسڈی معاملے میں بے ضابطگی کے سلسلے میں پانچ سال قید کی سز کی مستحق قرار دی جانے والی سابق وزیر اعظم ینگلک شناواترا ابھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہیں۔ مسٹر پریوت نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ دبئی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ان کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت خارجہ انٹرپول کے ساتھ تال میل کرکے پولس انہیں وطن واپس لانے اب وہاں جائے گی ۔ تھائی لینڈ کے سپریم کورٹ نے گزشتہ بدھ کو شناواترا کو چاول سبسڈی گھپلے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ شناواترا کے ساتھیوں نے بتایا تھا کہ وہ سخت سزا کے خوف سے ملک چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں۔ گذشتہ ماہ ان کے دوبئی میں چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جہاں ان کے بھائی سابق وزیر اعظم تھےکسن شناواترا کا گھر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fugitive former leader yingluck shinawatra is in dubai thailand pm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply