وزیر اعظم نریندر مودی کو لندن میں ڈھوکلا، کھچڑی اور دال پکوڑا سمیت خالص گجراتی کھانے پیش کیے گے

لندن: وزیر اعظم ہند نریندر مودی کا دورہ برطانیہ آج سے شروع ہو رہا ہے ۔جاں وہ 2018دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وہ وزیر اعظم یو کے تھریسا مئے کے ساتھ ناشتہ تناول فرمائیں گے۔بکنگھم گیٹ میں واقع سینٹ جیمز کورٹ تاج ہوٹل کے ایکزکتیو شیف شینوئے کرمانی کو مسٹر مودی کے لیے ناشتہ اور منگل کو ہونے والے چوگم سربراہ اجلاس کے لیے لنچ تیار رکنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وزیر اعظم مودی کے ناشتہ کے لوازمات میں چائے اور کافی،پوہا ، اپما، پوری، بھاجی اور سیرا شامل ہیں ۔
بعد ازاں دوپہر میں مسٹر مودی اور ان کے وفد کو بکنگھم کے تاج ہوٹل میں لنچ دیا جائے گا۔جس میں کرمانی کی خصوصی نگرانی میں تیار کی گئی گجراتی ڈشیں پیش کی جائیں گی جن میں خامن ، ڈھوکلا،کھانڈوی، دال،دال پکوڑا، تورائی مسالہ،بھروا کریلا،پنیر بھاجی اور کھچڑی ہوگی۔کھانا خالص مکھن میں تیار کیا جائے گا۔
وزیر اعظم تھریسا مئے دولت مشترکہ ممالک کے سربراہوں کے اعزاز میںعشائیہ کا اہتمام کریں گی۔20اپریل کو دولت مشترکہ گیمز فیڈریشن سربراہان حکومت کو ناشتہ پر مدعو کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: From khichdi puri bhaji to dhokla pm narendra modi to be served ghar ka khana in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply