افریقی ملک کاگاباندورو میںحریف باغیوں میں مسلح تصادم،10ہلاک

کاگاباندورو: وسطی افریقی جمہوریہ کاگا باندورومیں گروہی تصادم ہوگیا جس میں کم از کم10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ’سیلیکا‘ باغیوں نے یہاں کے کاگا باندورو شہر میں پناہ گزینوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے۔
اس دوران مسلح افراد نے کچھ لوگوں کو چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ مخالفت کرنے پر دوسرے لوگوں کو قتل کر دیا۔ قتل عام کے بعد جب عسکریت پسند آگے بڑھے تب اقوام متحدہ کے امن بردار فوجیوں نے انہیں پسپا کردیا۔
وسطی افریقی جمہوریہ میں 2013 سے ہی جب یہاں کی اقلیتی مسلم آبادی کی سیلیکاتنظیم نے اس وقت کے صدر فرانکوئس بوزیزے کو معزول کر دیا تھا، حالات نہایت خراب اور ناگفتہ بہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fresh fighting in central african republic kills at least 10 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply