ایک فرانسیسی معتمر نے حرم شریف کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی

جدہ: سعودی اور فرانسیسی حکام کے مطابق فرانس کے ایک معتمر نے مکہ میں حرم شریف کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی۔سعودی پولس نے بتایا کہ ایک غیر ملکی نے مکہ معظمہ میں حرم شریف کی چھت سےنیچے صحن میں کود پڑا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

فرانس کی وزارت خارجہ کے ایک افسر نے پیرس میں اے ایف پی کو بتایا کہ مرنے والا فرانسیسی تھا لیکن مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔اس شخص کی لاش اسپتال بھیج دی گئی اور مقامی پولس نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ، خود کشی کا محرک اور لوہے کی چہار دیاری ہونے کے باوجود وہ چھت سے کیسے کودا جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔

گذشتہ سال ایک سعودی نے کعبہ کے عین سامنے اقدام خود کشی کیا تھا لیکن وہاں تعینات سلامتی دستوں نے اسے قابو کر لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Frenchman commits suicide at makkahs grand mosque in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply