فرانس کے سابق صدر سرکوزی کے خلاف مقدمہ

پیرس: فرانس کے پراسکیوٹر جنرل نے مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے لئے سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔ یہ اطلاع آج عدالتی ذرائع نے دی ہے۔سرکوزی کے خلاف سال 2012 کے انتخابات میں انتخابی اخراجات کے معاملے میں بے ضابطگی برتنے کا الزام ہے۔
سرکوزی کے خلاف مقدمہ چلانے کی استغاثہ کی سفارش سے آئندہ سال اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے امیدوار بننے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ مجسٹریٹ کی طرف سے سرکوزی کے معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی ان کے انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں صورتحال واضح ہو سکے گی۔
پیرس کے پراسکیوٹر جنرل کے دفتر کے فیصلے کے بعد اب تحقیقات کے لیے مجسٹریٹ کی تقرری کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اس میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: French prosecutor requests criminal trial for sarkozy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply