شاہ سلمان کی بیٹی شہزادی حصة بنت سلمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ہیرس: فرانس کے ایک جج سعودی عرب کی ایک شہزادی کو اس شبہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے کہ انہوں نے اپنے محافظ تن کوپیرس میں اپنے اپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایک پلمبر کی پٹائی کرنے کا حکم دیا تھا۔
شہزادی حصة بنت سلمان خادم حرمین شریفین و فرمانروائےمملکت شاہ سلمان کی بیٹی اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سوتیلی بہن ہیں۔یہ وارنٹ گرفتاری دسمبر میں اجری کیے گئے تھے لیکن فرانسیسی ابلاغی ذرائع میں اسی ہفتہ اس کا انکشاف کیاگیا ہے۔
سعودی شاہی خنادان کے دیگر افراد کی طرح شہزادی حصہ کی بھی فرانس میں کافی املاک ہے۔فرانس میں آرک ڈی ٹرمف کے قریب ایوینیو فورک کے فلیٹ میں پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد شہزادی حصة نے فرانس چھوڑ دیا تھا۔فرانسیسی جریدے لی پوائنٹ کے مطابق اس پلمبر نے پولس کو بتایا تھا کہ شہزادی نے اپنے باڈی گارڈ سے چیخ کر کہا کہ ”اس کتے کو مرجانا چاہیے، اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے“۔
جس پر باڈی گارڈ نے پلمبر کو دبوچا اور اس کے سر پر مکے برسائے اور پھر اس کے ہاتھ باندھ کر اسے گھٹنے کے بل بیٹھ کر شہزادی کے پیر پکڑ کر معافی مانگنے کہا۔اس کے بعد اس کے اوزار ضبط کر کے اسے بھگا دیا گیا۔لی پوائنٹ کے مطابق پلمبر کے جسم پر چوٹوں کے نشانات صاف نظر آرہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: French judge has issued arrest warrant for saudi princess in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply