فرانسیسی وزیر خارجہ کے ایران مخالف ریمارکس پر ایرانی وزارت خارجہ کا اظہار افسوس

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے فرانس کے وزیر خارجہ جئین یوویس لی ڈریان کو ان کے حالیہ دورے کے دوران تہران کی پالیسی گوش گذار کردیے جانے کے باوجود ایران کے میزائل اور علاقائی طاقت کے حوالے سے ان کے اٹل موقف کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس موقف سے ر اس امر کی غمازی ہوتی ہے کہ کچھ مغربی شخصیات سے تبادلہ خیال کرنا لاحاصل ہے۔
پیر کے روز لی ڈریان نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا تھا کہ یورپی یونین کو شام اور یمن میں ایران کے نہایت قابل باز پرس کردار پر غور و خوض کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2015کے جوہری معاہدے کو محفوظ رکھتے ہوئے ایران کے علاقائی رول اوراس کی میزائل قوت کا سامنا کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی نے فرانس کے وزیر خارجہ کے مخالفانہ ریمارکس پر گہرا اظہار تاسف کیا اور کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ کا میزائل معاملہ پر اظہار خیال بد بختانہ اور ماضی کے نامناسب الفاظ کا چربہ ہے۔

Title: french fms continued hostile remarks after tehran meetings ditching hopes for fruitful talks with some western officials | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply