بارسلونا دہشت گردانہ حملے میں26 فرانسیسی بھی زخمی

پیرس: فرانس کی وزارت خارجہ کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں ہوئے دہشت گرد انہ حملے میں فرانس کے 26 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ ڑان ایو لودریان بارسلونا جائیں گے اور زخمیوں سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو اس حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
حملہ کے فوراً بعد ساحلی شہر کیمبریلز میں پولس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔پولس نے کہا کہ مشتبہ دہشت گرد دھماکہ خیز مواد سے بھری بیلٹیں باندھے ہوئے تھے۔ اسپین کی حکومت نے اس واقعہ کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: French fm to visit barcelona after attack injured 26 french nationals in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply