فرانس میں صدارتی انتخابات 23اپریل کو، 11امیدوار میدان میں

پیرس:فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے 23اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ اس صدارتی انتخابات کی دوڑ میں11امیدوار ہیں۔ جن میں سے جو امیدوار50فیصد ووٹ حاصل کرلے گا اسے قصر صدارت میں داخلہ کا حق حاصل ہو جائے گا۔کسی امیدوار کی طرف سے پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکنے کی صورت میں انتخابات دوسرے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔فرانس کے صدارتی انتخابات یورپ کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔
ان انتخابات کے لیے پانچ امیدوار زیادہ اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔ ان میں فرانسوا فیلن ہیں کہ جنہیں سب سے زیادہ مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا تھا لیکن ایک اسیکنڈل میں ملوث کہے جانے کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔دوسرے نمبر پر نیشنل فرنٹ کی امیدوار ماری لی پین ہیں۔ ان کا نعرہ ہے بھی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخابی وعدے ’امریکہ فرسٹ‘ کی طرح’فرانس فرسٹ‘ ہے۔ وہ فرانس کو اسلامی بنیاد پرستی سے پاک کرنا چاہتی ہیں۔
تیسرے نمبر پر سابق وزیر اعظم کو شکست دے کر سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار بننے والے بونوا یموں ہیں۔ وہ ملک کی معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔چوتھے نمبر پر امینیول میکخواں ہیں، جنہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑ کر الگ سیاسی پارٹی بنائی ہے اور فرانسوا کے اسکینڈل کے بعد سب سے زیادہ مقبول ہو رہے ہیں۔پانچویں نمبر پر ڑاں لوک میلوں شوں ہیں جوکہ ایک آزاد امیداوار کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔ وہ فرانس کے موجودہ آئین کو ختم کر کے نیا آئین بنانا چاہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: French election 2017 who are the candidates in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply