داعش کے حملہ میں ایک فرانسیسی پولس افسر اور بیوی ہلاک،بچہ صدمہ میں

پیرس:دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے تعلق رکھنے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے فرانس کے ایک پولس اہلکار اور اس کی بیوی کو ہلاک کر دیا ۔جس کے بعد فرانسیسی پولس نے ڈرامائی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
فرانس کے صدر فرینکوئس ہولاندے نے پیرس کے مضافاتی علاقہ مگنان ویلے میں وقوع پذیر ہونے والے اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بہیمانہ واردات میں مارا جانے والا 42سالہ پولس اہلکار لیس موریکس علاقہ میں تعینات تھا اور اس کی بیوی وزارت دااخلہ میں ملازمت کرتی تھی۔
انہوں نے اعلیٰ پولس اہکاروں کی صدارتی محل میں ایک میٹنگ طلب کر لی جو منگل کے روز(آج) ہوگی۔انہوں نے کہا اس اندوہناک سانحہ کے اسباب و عوامل پر بھرپور روشنی ڈالی جائے گی۔جس وقت حملہ آور سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولس گھر میں گھسی تو راستے میں اس عورت کی لاش ملی جو ہلاک پولس اہلکار کی بیوی تھی جسے حملہ آور نے پولس اہلکار کو چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے کے بعد فرار ہونے کے لیے اس کے کمسن بیٹے کے ساتھ یرغمال بنا لیا تھا۔
بیٹا گم سم ہے اور ابھی تک اس ہولناک واردات کی دہشت سے باہر نہیں نکلا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: French cop and partner killed in is linked attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply