لندن کی بسوں سے”آزاد بلوچستان “ پوسٹر ہٹوا دیے گئے

لندن: ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) نے لندن کی بسوں پر چسپاں ”آزاد بلوچستان: بلوچ قوم کو بچاؤ“ نعرو ںوالے پوسٹر اکھاڑ دیے۔ دو ہفتوں کے اندر اس قسم کے پوسٹروں کو چسپاں کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل2نومبر کو لند ن کی ٹیکسیوں پریہ پوسٹر چسپاں کیے گے تھے۔پاکستان ہائی کمیشن واقع لندن کے ایک اہلکار منیر احمد نے کہا کہ کمیشن نے ٹرانسپورٹ فار لندن سے شکایت کی تھی کہ بسوں سے یہ اشتہار ہٹوائے جائیں۔
جس پر ٹی ایف ایل نے فوری طور پر عمل آوری کرتے ہوئے بسوں سے پوسٹر ہٹوادیے۔لیکن بلوچ تحریکیوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا انہوں نے بسوں پر پھر پوسٹر لگا دیے لیکن ایل ایف ٹی نے یہ پوسٹر پھر ہٹوادیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Free balochistan messages removed from london buses in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply