برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر جلد مذاکرات شروع کرنے کے لیے فرانس کا تھریساسے اصرار

پیرس:فرانس کے صدر فرانسس اولاند ے نے برطانیہ کی نو منتخب وزیر اعظم تھیریسا مے پرزور دیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے معاملے پر جلد مذاکرات شروع کریں۔
مسٹر اولاند ے کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کل فون پر بات کی۔محترمہ مے نے کل ہی برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔ بیان کے مطابق ٹیلی فونی گفتگو کے دوران محترمہ مے اور مسٹر اولاندے نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جس سے تمام شعبوں میں فرانس اور برطانیہ مل کر کام کریں گے۔
صدر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے علیحدہ ہونے کے سلسلے میں جلد ازجلد مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ ماہ ہوئے ریفرنڈم میں شہریوں نے برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ کئے جانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Frances hollande urges britains pm may to begin brexit talks quickly in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply