صدر فرانس اولاند نئے امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کے شدید متمنی

پیرس: انتخابات سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرنے والے فرانس کے صدر فرانزواں اولاند نے امریکہ میں ہوئے صدارتی چناؤ جیتنے پر ڈونالڈ ٹرمپ کو پیغام مبارکباد ارسال کیا ہے۔
اپنے مکتوب میں اولاند نے مبارکباد دیتے ہوئے ان سے ملاقات کرنے اور کئی امور پر تبادلہ خیال کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ فرانس کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری خط میں مسٹر اولاند نے مسٹر ٹرمپ سے کہا کہ فرانس ۔امریکہ کی مشترکہ اقدار اور مفادات کے مدنظر وہ ان سے جلد ملاقات کر کے تبادلہ خیال کرنا چاہیں گے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام کے درمیان کی دوستی اور ہماری مشترکہ تاریخ ہماری مدد کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر اولاند نے امریکی صدارتی عہدے کے لئے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ پر نکتہ چینی کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Frances hollande congratulates trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply