جنگ بندی کی ناکامی کے لئے شام سرکار ذمہ دار: فرانس

جنگ بندی کی ناکامی کے لئے شام سرکار ذمہ دار: فرانس
اقوام متحدہ:فرانس کے صدر فرانزواں اولاند نے امریکہ اور روس کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی ٹوٹنے کے لئے شامی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے صدر بشار الاسد کے غیر ملکی حامیوں سے شام میں امن بحال کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
مسٹر اولاند نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”میں شامی حکومت کے غیر ملکی حامیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں حکومت کو امن کی بحالی پر مجبور کرنا چاہئے ورنہ وہ ملکوں کے بٹوارے اور حالات مزید بگڑنے کے لئے ذمہ دار ہوں گے“۔ قابل ذکر ہے کہ روس اور ایران مسٹر اسد اور ان کی حکومت کے بڑے حامی ہیں۔
فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے قصورواروں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جتنی جلد ممکن ہو سکے اس معاملہ پر ایک قرار داد منظور کرنی چاہئے۔