فرانس نے کلائس رفیوجی کیمپ بند کرنے کا اعلان کر کے برطانیہ سے اپنا رول ادا کرنے کہا

کلائس (فرانس) : فرانس کے صدر فرانسوااولاند نے اپنے ملک کے شمالی بندرگاہی شہر کلائس میں پناہ گزین کیمپوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان پناہ گزینوں کو پناہ دینے میں برطانیہ مثبت کردار ادا کرے گا۔اولاند نے کہا کہ ان پناہ گزینوں کو اب فرانس میں رکھنا ناممکن ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بندرگاہی شہر کے پاس کے جنگلوں میں بنائے گئے پناہ گزین کیمپوں میں تقریبا 10 ہزار پناہ گزین ہیں اور یہ سب کو پتہ ہے کہ ان کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں میں سے بیشتر برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔ کیلیس کے کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزین شام، افغانستان اور عراق سے آئے ہیں۔فرانس کو امید ہے کہ برطانیہ ان پناہ گزینوں کے معاملے میں معاہدے پر عمل درآمدکرے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France to close calais refugee camp and tells uk it must play its part in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply