رافیل سودے پر فرانس نے کانگریس کے الزامات خارج کر دیے

نئی دہلی: رافیل جنگی طیاروں کے سودے کے حوالے سے بی جے پی پر کانگریس کے الزامات کے ایک روز بعد فرانسیسی سفارتی ذرائع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ سودا ہندوستان کے مفاد میں تھا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی حکومت فرانس سے36طیارے بہت مہنگے داموں میں خرید رہی ہے ۔ اس نے یہ بھی الزام لگایاتھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس سودے سے اپنے ایک صنعتکار دوست کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔
فرانسیسی ذرائع نے کہا کہ ان جنگی طیاروں کا انتخاب ان کی غیر معمولی کارکردگی اور مسابقتی دام کی بنیاد پر کیا گیا۔لیکن ساتھ ہی کانگریس کے الزامات کو براہ راست جواب دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ یہ ان کا داخلی سیاسی معاملہ ہے ۔ اور وہ اس میں دخل اندازی نہیںکرنا چاہتے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France rejects congs charge of rafale deal scam in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply