مالی اور برکینا فاسو سرحد پر واقع جنگلات میں فرانسیسی فوج کی کارروائی، 20 دہشت گرد ہلاک

داکر: فرانس نے مغربی افریقی ملک مالی اور برکینا فاسو کی سرحد کے قریب جنگلاتی علاقے میں روپوش20 سے زائد دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ مقامی سیکورٹی فورسز نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ مہم اسی ماہ ایک فرانسیسی فوجی کے مارے جانے کے بعد چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی دونوں طرح کے حملے کئے گئے۔ اگرچہ دہشت گرد تنظیم کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ واضح رہے کہ مالی مسلسل دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متاثر رہا ہے۔
2013 میں فرانس نے وہاں پر ان سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے اعلی سطحی مہم چلائی تھی۔ مالی نے اس کی وجہ سے اپنے ملک میں نافذ ایمرجنسی کی میعاد میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔ مالی کا جنوبی پڑوسی، برکینا فاسو میں بھی تشدد کی وجہ گزشتہ سال درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ برکینا کے حکام کا خیال ہے کہ ایک مقامی شخص کی قیادت والا انصار الاسلام دہشت گرد گروپ فاو¿ل سیرے جنگل کا استعمال اپنے اڈے کے طور پر کر رہا ہے اور وہ یہیں سے حملوں کو انجام دیتا ہے۔ فرانس نے اس علاقے میں ان دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے چار ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی ہے۔

Title: france kills more than 20 militants on mali burkina border | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply