فرانس اور جاپان ایشیا ۔پیسی فک خطہ میں آزاد اور کھلے سمندری نظام کے حق میں: آبے

پیرس:جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا کہ فرانس اور جاپان جنوبی ایشیائی خطے میں آزاد اور کھلے سمندری نظام کی حمایت کرتے ہیں۔ مسٹر آبے نے فرانس کے صدر فرانسواں اولاندے سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہفرانسواں اولاندے اور وہ اس علاقے کے استحکام اور خوشحالی کی حمایت جاری رکھنے کے لئے ہند۔بحرالکاہل کے علاقے میں ایک آزاد اور کھلے سمندری نظام کویقینی بنانے کی اہمیت پر متفق ہیں۔ مسٹر آبے نے مئی میں مغربی بحر الکاہل کے تنین جزائر کے ارد گرد کی جنگی سازو سامان اور فوجیوں کے ساتھ الگ الگ کی جانے والی جاپان، فرانس، برطانیہ اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی بحری مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اولاندے نے کہا کہ فرانس نے جاپان کے امن برقرار رکھنے کے کردار کے لئے اپنی حمایت کی توثیق کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طاقتوں کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔ اس پیغام کا مقصد چین کو متنبہ کرنا تھا جو تقریبا ًتمام جنوبی چین کے سمندر پر اپنا دعویٰ کرتا ہے اور جس نے آبی گزرگاہوں میں بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کے ساتھ جاپان اور مغربی ممالک کی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ جاپان تین ماہ کے اس مشق میں اپنا سب سے بڑا جنگی جہاز اتارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France japan back free navigation in asia pacific abe says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply