تہران: ایران نے اپنے داخلی معاملات میں ایران کی مداخلت ناقابل قبول کہتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ ایران فرانس کی مداخلت ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔

ٹوئیٹر کے توسط سے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے جیل میں پڑے دو فرانسیسی شہریوں کی رہائی کے لیے صدر فرانس ایمانوئیل میکرون کی اپیل خارج کر دی۔

موسوی نے کہا کہ فرانس کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ایران ایک خود مختار اور آزاد ملک ہے۔

ہماری حکومت کو او ر نہ ہی ہماری عدلیہ کو کسی سے کوئی مشورہ کرنے یا نصیحت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے فرانس کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے داخلی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔

منگل کے روز میکرون نے کہا تھا کہ ایران میں دو فرانسیسی شہریوں کی قید ناقابل قبول ہے ،ہمارے ہم وطن ایران میں پکڑ لیے گئے ہیں۔

60سالہ عدیل خواہ جو سینٹر فار انٹر نیشنل اسٹڈیز میں پروفیسر ہے اور ان کی ساتھی رولاند کو جون کے مہینے میں ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اکتوبر میں موسوی نے کہا کہ ایران کا قانون ایرانی شہریوں کو دوہری شہریت نہیںدیتا اس لیے عدیل خواہ کو ایرانی ہی سمجھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *