ٹرمپ کے فیصلے کے باوجود امریکی کانگریس ایران جوہری معاہدے کو خطرے میں نہیں ڈالے گی:فرانس

لکزمبرگ: (یو این آئی) فرانس کے وزیر خارجہ نزیاں ویس لی ڈرائن نے آج کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ ایران نیوکلیائی معاہدہ سے الگ ہونے کی وارننگ کے باوجود انہیں امید ہے کہ امریکی کانگریس اس معاہدے کو خطرے میں نہیں ڈالے گی۔ مسٹر ڈرائن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے معاہدہ کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلہ ہمارے بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی، جرمن چانسلر، برطانوی وزیر اعظم ارو ہمارے صدر ایمانویل میکران کے اعتماد کے مطابق نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ امریکی کانگریس اس معاہدہ کو خطرے میں نہیں ڈالے گی۔ اس دوران یوروپی یونین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی میزبانی کیلئے پہنچی سینئر سفارت کار فیڈریکا موگھیرینی نے کہا کہ یہ معاہدہ موثر ہے۔
یہ معاہدہ ہماری سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آج کی میٹنگ میں وزرا یوروپی یونین کے اتحاد اور اس کی حمایت اور تمام فریقین اس پر عمل درآمد کے سلسلے میں اپنے عہد بندی کے متعلق سخت پیغام دیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France hopes us congress wont jeopardize iran deal minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply