فرانس نے ایران کے ایٹمی معاہدے کا دفاع کیا

نیو یارک:(رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج فرانس کے صدر امینوئیل میکرون سے ملاقات کی۔ مسٹر ٹراپ نے مسٹر میکرون سے موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے سے متعلق بات چیت کی۔ امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار برائن ہک نے یہ اطلاع دی۔
اس میٹنگ کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ پیرس موسمیاتی معاہدہ امریکہ کے ساتھ ناانصافی کرتا ہے لیکن اس معاملے پر بات کرنے کے لئے وہ تیار ہیں۔مسٹر ٹرمپ اور مسٹر میکرون نے ایران کے نیوکلیائی معاہدے کے حوالے سے بھیتبادلہ خیال کیا۔
جس میں میکرون نے کہا کہ امریکہ اس معاہدے کو برقرار رکھے۔اورتجویز پیش کی کہ جن شقوں کی میعاددس سال بعد ختم ہونے والی ہیں انہیں اور مضبوط کیا جا سکتا ہے لیکن ٹرمپ کا اصرار رہا کہ معاہدے میں بہت سی خامیاں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France defends iran nuclear deal which trump calls deeply flawed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply