فرانس میں شامی دہشت گردوں سے ٹیلی گرامی رابطہ قائم کرنے والی چار بچیاں گرفتار

پیرس: فرانس میں آج تین نابالغ لڑکیوں سمیت چار لڑکیوں کو شام میں سرگرم دہشت گردوں سے ٹیلی گرام کے توسط سے بات کرنے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ عدالتی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ملزم لڑکیاں دہشت گردوں سے حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کر رہیں تھیں۔چار لڑکیوں میں سے تین 15 سے 17 سال کی ہیں جبکہ ایک 18 سال کی ہے۔
فرانس کے ٹی وی چینل فرانس 3 نے بتایا کہ چار میں سے ایک لڑکی فرانس میں حالیہ دہشت گردانہ واقعہ انجام دینے والے فرانس نژاد دہشت گرد ر اشدقاسم کے رابطے میں تھی۔امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فروری کے اوائل میں عراق کے شہر موصل کے قریب راشد قاسم کو نشانہ بنا کر حملہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France arrests four teenage girls for links with jihadists in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply