کوسوو ا کے سابق وزیر اعظم راموش ہاردیناج فرانس میں گرفتار

پیرس:فروری 2008میں سربیا سے آزادی پانے والے جمہوریہ کوسووا کے سابق وزیر اعظم راموش ہاردیناج کو فرانس کی پولیس نے گرفتار کر لیا۔فرانس نے سربیا کی جانب سے ان کے خلاف جنگی جرائم پر بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ جاری کرائے جانے پر یہ گرفتاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق فرانس کی سرحدی پولیس نے کل انہیں سوئز ر لینڈ اور جرمنی کی سرحدوں کے قریب واقع باسل۔ مول ہاؤس فری برگ ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد گرفتار کیا۔
سربیا ہاردیناج کو کوسوو کے جنوبی صوبے میں گوریلا بغاوت کی قیادت کرنے کا جنگی مجرم مانتا ہے۔ ہارادیناج نے 2004 اور 2005 کے دوران کوسووا کے وزیر اعظم کے طور پر منصب سنبھالا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France arrests former kosovo pm over serbia war crimes claim in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply