ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ فرانس شروع،

پیرس: فرانس کے وزیر خارجہ جین یوویس لی ڈریان نے تین روزہ دورہ پر فرانس پہنچنے والے سعودی عرب کے حقیقی حکمراں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیرس کے قریب واقع لی بورگیٹ ہوائی اڈے پر خیر مقدم کیا۔دورہ فرانس کے دوران شہزادہ بن سلمان دوشنبہ کو فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ سے اور منگل کے روز صدر ایمینوئیل مارکون سے ملاقات کریں گے۔
ان کے ساتھ جانے والے وفد کے اراکین کے مطابق اس دورے کا مقصد محض معاہدے کرنا نہیں ہے بلکہ فرانس کے ساتھ نئی شراکت قائم کرنا ہے۔ دورے میں زیادہ توجہ سیکورٹی ، اقتصادیات اور تجارت پر مرکوز رہے گی ۔اس دورے کے دوران فرانس اور سعودی تنظیموں کے درمیان سیاحت، توانائی اور نقل و حمل میں کم و بیش درجن بھر سے زائد یادداشت ہائے تفاہم پر دستخط ہوں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان دفاع، بنیادی ڈھانچے اور خلائی زمروں میں دو طرفہ تاریخی تجارتی تعلقات ہیں ۔سابق وزیر اعظم فرانس مینوئل والس نے اکتوبر 2015میں کرہ ارض کے مختلف شعبوں میں 10بلین یورو مالیت کے معاہدے کیے تھے۔
فرانس سعودی عرب کا سب سے بڑا اسلحہ سپلائر بھی ہے۔دورہ کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات میں ایک شمال مغرب میں وادی الاولیٰ کی، جو کہ ثقافتی اور قدرتی شاہکاروں اور دلفریب مناظر سے ا س طرح آراستہ ہے کہاسے اوپن ایر میوزیم کہا جاتا ہے،ترویج وترقی میں فرانسیسی تعاون پر تبادلہ خیال بھی شامل ہے۔

Title: france and saudi arabia to invest in the future in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply