دہشت گردانہ حملہ کی سازش رچنے کے شبہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد گرفتار

پیرس: فرانس کے حکام نے دہشت گردانہ حملہ کرنے کی سازش کے حوالے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ان چاروں کی گرفتاری ابتدائی تحقیقات کے جزو کے طور پرعمل میں آئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ان چاروں کو بدھ کے روز فرانس کے دارالخلافہ پیرس کے مشرق میں واقع کلی چی سوس بوائس شہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ ابتدائی تحقیقات جنوری میں اسی علاقہ کی ایک عمارت میں بم بنانے کا مادہ ایسٹون اور سلفورک ایسڈ پایا گیاتھا۔
جس کے ڈی این اے کرایا گیا اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ان چاروں مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس جنوری 2015سے ہلاکت خیز جہادی حملوں کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث وہاں ہائی الرٹ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: France 4 family members suspected of terror plot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply