کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملہ میں7طلبا و تین پولس اہلکار سمیت14ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی کے احاطے میں ہونے والا دہشت گردانہ حملہ 14افراد کی ہلاکت کے ساتھ ختم ہو گیا ۔کابل پولس سربراہ کے ترجمان بصیر مجاہد کے مطابق ہلاک شدگان میں دو دہشت گردوں کے علاوہ 7طلبا، تین پولس اہلکار اور دو سیکورٹی گارڈز شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دونوں مسلح افراد کو مار گرایا ہے۔ جبکہ 20 سے زائد لوگ زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر موجود ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یونیورسٹی کیمپس سے تقریبا 500 طالب علموں کو محفوظ باہر نکالا گیا۔جس وقت حملہ ہوا تو کیمپس میں750طلبا موجود تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fourteen killed in attack on american university in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply