پاکستان سے متصل سرحد سے 14ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کا اغوا

تہران : ایران کے سرکاری ابلاغی ذرائع کے مطابق پاکستان سے متصل شورش زدہ جنوب مشرقی سرحدسے 14ایرانی فوجیوں بشمول پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس افسران کو اغوا کر لیا گیا۔

ایرنا خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرحدی محافظوں کو ایک دہشت گرد گروپ نے سرحد کے لولاکدان علاقہ میں صبح4 سے 5بجے کے درمیان اغو اکیا۔

لولاکدان جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے دارالخلافہ زاہدان سے 150کلومیٹر کے فاصلہ پر بسا ایک چھوٹا سا گاو¿ں ہے۔ ان 14سیکورٹی ا ہلکاروں میں پاسداران انقلاب کے دو، بساجی ملیشیا مین کے7اور پانچ سرحدی محافظین شامل ہیں۔

یہ سب ایک سیکورٹی آپریشن میں مصروف تھے۔یہ صوبہ طویل عرصہ سے بلوچی علیحدگی پسندوں اور جہادیوں کے حملوں کا شکار رہا ہے ۔یہ لوگ اکثر و بیشتر ایرانی فوجی چوکیوں پر حملے کرتے رہنے ہیں۔

سرحدی محافظوں کے مطابق انہوں نے28ستمبر کو سرحد میں گھس کر آجانے والے چار انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Fourteen iran security personnel abducted on pakistan border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply