امریکہ میں چار سالہ بچے نے ماں کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

فلوریڈا: امریکہ میں گن کلچر کا اس وقت ایک اور جیتا جاگتا ثبوت ملا جب ایک چار سالہ بچے نے اپنی ماں کی پیٹھ میں بندوق کی گولی داغ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔ اس زخمی خاتون نے ایک روز پہلے ہی فیس بک صفحہ پر اپنے اس چار سالہ بچے کی نشانہ بازی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے لکھا تھا ”حتیٰ کہ میرا چار سالہ بیٹا بھی ماہر نشانہ باز بن رہا ہے
اور وہ پوائنٹ22سے شاندار نشانہ لگا سکتا ہے“۔فلوریڈا کے اہلکاروں کے مطابق 31سالہ جیمی گیلٹ نام کی یہ خاتون اپنے بچے کے ساتھ ایک پک اپ میں ایک بڑی سڑک سے گذر رہی تھی۔اس کا بیٹا عقبی نشست پر بیٹھا تھا کہ اچانک اس نے پیچھے سیٹ پر لوڈڈ بندوق اٹھا کر ٹریگر دبا دیا اور گولی سیٹ پھاڑتی ہوئی اس کی ماں کی پیٹھ میں پیوست ہو گئی۔
گو کہ گلت کی حالت اب قدرے بہتر ہے اور خطرے سے باہر ہے لیکن جس وقت اسے اسپتال لایا گیا تو وہ اس قدر شدید زخمی تھی کہ بستر علالت پر وہ سوالوں کا جواب دینے کے قابل نہیں تھی۔لیکن پولس کا کہنا ہے کہ یہ معلوم ہونے کے بعد کہ بندوق بچے کے ہاتھ کیسے لگی خاتون کے خلاف پولس کارروائی ہو سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four year old us boy shoots his mother in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply