شام میں تعینات 4امریکی فوجی داعش کے حملہ میں زخمی

دمشق:شام میں تعینات چار امریکی فوجی دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ سی این این نے امریکی فوجی حکام کے حوالے سے منگل کے روز بتایا کہ یہ واردات9جون کو ا س وقت ہوئی جب داعش تکفیری گروپ کے انتہاپسندوں نے شمالی شام میں توپ شکن راکٹ سے امریکی فوج پر حملہ کر دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا کہ گولی لگنے سے زخم آئے تھے اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ڈیوٹی پر بھی واپس آگئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنٹاگون ان وارداتوں کو کھول کر بیان نہیں کرتا ہے کیونکہ وارداتوں میں زیادہ تر امریکی اسپیشل فورسز کے اہلکارہوتے ہیں اور فوج حفاظتی نقطہنظر سے ان کی جائے تعیناتی یا مشن کے حوالے سے بات نہیں کرتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four us military troops wounded in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply